ڈالر کے مدمقابل روپے کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا


Staff Reporter August 21, 2020
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا (فوٹو : فائل)

ڈالر کے مدمقابل روپے کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہوگیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

یہ پڑھیں : اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے روپے کی قدر میں مزید کمی کا خدشہ ظاہر کردیا

جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 9 پیسے گھٹ کر 168 روپے 28 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 168 روپے 80 پیسے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں