رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویزاشرف پر فردجرم آج بھی عائد نہ ہوسکی

رینٹل پاور کیس میں میرا نام نہیں تھا اس کے باوجود 22 ارب روپے کرپشن کا الزام لگایاگیا، راجا پرویز اشرف


ویب ڈیسک December 14, 2013
تحقیق کے بغیر میرے کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا میڈیا سارے معاملے کی جانچ پڑتال کے بعد عوام کے سامنے چیزلایا کرے، راجہ پرویز اشرف فوٹو: فائل

رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف احتساب عدالت میں پیش ہوگئے تاہم ان پر فردجرم آج بھی عائد نہ ہوسکی۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے، لاہورہائیکورٹ میں بھی کیس کی ایک درخواست زیرسماعت ہونے کی وجہ سے سابق وزیراعظم پر فردجرم عائد نہ کی گئی، سماعت کے دوران راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ مقدمے کے 2 ملزمان کا کیس لاہورہائی کورٹ میں چل رہا ہے، اس درخواست کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔ احتساب عدالت نے سماعت 3 جنوری تک ملتوی کردی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتاہوں، میں نے اپنا کیس عدلیہ اور اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ ہر کیس کوسیاسی بنانا وطیرہ بن چکا ہے۔ میری خواہش تھی کہ تمام حقائق سامنے آجائیں، اسی لیے خاموشی اختیار کیے رکھی۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ رینٹل پاور کیس میں میرا نام نہیں تھا اس کے باوجود 22 ارب روپے کرپشن کا الزام لگایاگیا۔ تحقیق کے بغیر میرے کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا سارے معاملے کی جانچ پڑتال کے بعد عوام کے سامنے چیزلایا کرے۔

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کا کہنا تھا کہ ان کے موکل پرالزام ہے کہ انہوں نے مشینری ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کروائی، ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔