کراچی کے فیصلے وفاق کے بجائے کراچی والوں کاحق ہے بلاول بھٹو

مرکزسے صوبائی سطح تک پارٹی تنظیم نو،نئی سیاسی صف بندی کا فیصلہ


خالد محمود August 22, 2020
شہرقائدمیں سول سوسائٹی کی معروف شخصیت کوایڈمنسٹریٹربنانے پراتفاق فوٹو : فائل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مرکز سے صوبائی سطح تک پارٹی کی تنظیم نو اورنئی سیاسی صف بندی کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ پارٹی کے نائب صدر اور سیکریٹری جنرل سمیت اہم عہدوں کے لیے نئے نام مانگ لیے گئے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاس ہوئے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ وقار مہدی اور سندھ حکومت کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ جس میں کراچی کے تمام اضلاع میں پارٹی کی تنظیم نوسے متعلق تجاویزطلب کرلیں۔

علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیوروکریٹس،سیاسی اور سول سوسائٹی کیاچھی ساکھ کے حامل افرادکوبلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیاجائے گا جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والی سول سوسائٹی کی کسی معروف شخصیت کو ایڈمنسٹریٹر بنانے پراتفاق ہوگیا۔

اس موقع پربلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہرقائد کی ترقی کیلئے پیپلزپارٹی نے مثالی کرداراداکیا۔کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے خواب دیکھنے والے ہوش میں آئیں۔کراچی کے فیصلے وفاق کے بجائے کراچی والوں کو کرنے کا حق ہے۔پیپلزپارٹی اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں