نیب خیبرپختونخوا نے مضاربہ اسکینڈل کا ملزم گرفتار کرلیا

نیب نے متعدد شکایات موصول ہونے پر ملزم عبدالعزیز کیخلاف انکوائری کی۔

نیب نے متعدد شکایات موصول ہونے پر ملزم عبدالعزیز کیخلاف انکوائری کی۔ (فوٹو : فائل)

نیب خیبرپختونخوا نے مضاربہ اسکینڈل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔


نیب خیبر پختونخوا کے مطابق ملزم عبد العزیز سکنہ ضلع ہنگو نے سادہ لوح عوام کو منافع کا لالچ دیکر دھوکہ دیا، نیب نے متعدد شکایات موصول ہونے پر ملزم عبدالعزیز کیخلاف انکوائری کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے لوگوں کو ایم ایس القریش انٹر پرائزز، الاندولس ٹریڈنگ ایف زیڈ سی کے نام پر جعلی کمپنیز میں سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا جو غیر رجسٹرڈ ثابت ہوئیں۔

 
Load Next Story