عراق میں فائرنگ سے 15 ایرانی شہریوں سمیت 18 افراد ہلاک

حملے کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی تاہم سرکاری حکام نے حملے کا الزام القاعدہ پر عائد کیا ہے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔ فوٹو؛ اے ایف پی/ گیٹی امیجج/فائل

عراق کے شمال مشرقی صوبے دیالہ میں فائرنگ سے15 ایرانی شہریوںسمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔


غیر ملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق عراق کے صوبے دیالہ کے گاؤں مقدادیہ میں مزدور تیل کی تلاش کے لئے کنویں کی کھدائی میں مصروف تھے کہ 3 کاروں میں سوار نقاب پوش حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 18 محنت کش ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 15 کا تعلق ایران سے ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم سرکاری حکام نے حملے کا الزام القاعدہ پر عائد کیا ہے۔

دوسری جانب دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے ہیں۔
Load Next Story