خبردار زیادہ چائے دانتوں اور ہڈیوں کیلئے خطرناک ہے

چائے میں پانی کی نسبت ستّر فیصد زیادہ فلو رین مو جود ہو تا ہے، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، محققین


ویب ڈیسک December 14, 2013
چائے میں پانی کی نسبت ستّر فیصد زیادہ فلو رین مو جود ہو تا ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، محققین فوٹو؛فائل

چائے پی کر وقتی طورپر لوگ چستی اور توانائی ضرورمحسوس کرتے ہیں لیکن اس کا زیادہ استعمال انسان کے دانتوں اور ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

امریکی محققین نے ایک تحقیق میں کہا ہے کہ چائے میں فلو رین کی زیادہ مقدار ہڈیو ں اور دانتوں کو کمزور کرتی ہے اور زیادہ چائے پینے والے افراد دانتوں اور ہڈیوں کی کمزوری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے چائے میں پانی کی نسبت ستّر فیصد زیادہ فلو رین مو جود ہو تا ہے، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں اوسطا ً چائے کی کھپت سالانہ ایک کلو گرام فی کس سے زائد ہے۔ پاکستان چونکہ چائے کی پیداور میں خود کفیل نہیں ہے اس لئے دیگر ممالک سے درآمد کی کی جاتی ہے۔ مالی سال 2012-13میں 19کروڑ کلو گرام چائے درآمد ہوئی جب کہ ہرسال 7 سے 8 کروڑ کلو گرام چائے اسمگلنگ کے ذریعے بھی پاکستان پہنچتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |