امریکی ریاست کیلیفورنیا کےجنگل میں لگی آگ سے 6 افراد ہلاک ہزاروں بے گھر

آتش زدگی سے 5 لاکھ 60 ہزار ایکڑ رقبہ جل گیا، 175 مکانات تباہ


ویب ڈیسک August 22, 2020
آتش زدگی سے 5 لاکھ 60 ہزار ایکڑ رقبہ جل گیا، 175 مکانات تباہ (فوٹو: فائل)

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے 24 مقامات پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 175 مکانات تباہ اور 1 لاکھ 40 ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔

آتش زدگی سے 3 روز میں 5 لاکھ 60 ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر ہوگیا۔ 12 ہزار فائر فائٹرز آگ بجھانےمیں مصروف ہیں جنہیں ہیلی کاپٹرز اور ایئر ٹینکرز کی مدد بھی حاصل ہے۔

کیلیفورنیا میں آگ کے متاثرین نے بھی اپنے فائر بریگیڈ بنالیے اور خود آگ بجھانا شروع کردی۔ تاہم سرکاری حکام نے متنبہ کیا ہے کہ آگ خود بجھانےسے شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنگلات میں 11 ہزار بار آسمانی بجلی گری جس سے آگ لگی۔ یہ ریاستی تاریخ کی بدترین آتش زدگی ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں