جنوبی سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ ہلاکتوں کا خدشہ

طیارے میں سے ایک زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ملبے سے 17 لاشیں نکالی گئی ہیں، عینی شاہدین


ویب ڈیسک August 22, 2020
طیارے کے ملبے میں 6 لاشیں موجود ہیں، عینی شاہدین (فوٹو : ایناڈولو ایجنسی)

جنوبی سوڈان میں مال بردار طیارہ جس میں 18 افراد سوار تھے ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کے دارالحکومت سے جنوبی ریاست بحرالغزل کی جانب اُڑان بھرنے والے مال بردار قومی طیارے کا کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

طیارہ ایئر پورٹ سے کچھ ہی دوری پر ایک میدانی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس سے جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور طیارہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ طیارے میں 16 مسافر اور عملے کے 2 افراد سوار تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارے کے ملبے سے ایک زخمی شخص کو نازک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ 17 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں تاہم حکومت کی جانب سے تاحال حادثے میں جانی نقصان کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں