بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

نوجوان کو بارہ مولا کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا


ویب ڈیسک August 22, 2020
نوجوانوں کو بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا کے ایک گاؤں میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ خواتین سے بدتمیزی کی گئی، بزرگوں اور بچوں کو ہراساں کیا گیا۔

نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو گولیاں مارکر شہید کردیا اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہید ہونے والے نوجوان کو عسکریت پسند ثابت کرنے کے لیے ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی جسے علاقہ مکینوں اور اہل خانہ نے حقائق سامنے لاکر ناکام بنادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں