لاہور میں طلبہ گردی بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے طلبا کے تشدد سے ریلوے ٹکٹ چیکر ہلاک

ٹکٹ چیکر نے طالب علموں سے جب ٹکٹ طلب کیا تو طلبا آپے سے باہر ہوگئے اوراسے شدید تشدد کا نشانہ بناکر مارڈالا،پولیس


ویب ڈیسک December 14, 2013
سرگودھا ایکسپریس میں کامرس کالج شیخو پورہ کے 4 طلبہ بغیر ٹکٹ سفر کررہے تھے فوٹو: فائل

ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے کامرس کالج شیخوپورہ کے 4 طالب علموں نے ٹکٹ چیکر کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا ایکسپریس میں کامرس کالج شیخو پورہ کے 4 طلبہ بغیر ٹکٹ سفر کررہے تھے کہ اس دوران لاہور اسٹیشن کے قریب رانا شبیر نامی ٹکٹ چیکر نے ان سے ٹکٹ طلب کیا، ٹکٹ چیک نہ کروانے پر طلبا اور ٹکٹ چیکر کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی جس کے بعد طالب علموں نے ٹکٹ چیکر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واقعے کے بعد لاہور پولیس نے خرم شہزاد نامی ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا جب کہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ تمام طالب علم بغیر ٹکٹ ٹرین میں سفر کررہے تھے اوراس دوران ٹکٹ چیکر کی جانب سے ٹکٹ طلب کرنے پر طلبا نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا کر مارڈالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔