کراچی سے القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان سے منسلک دہشت گرد گرفتار پولیس کا دعویٰ

عدنان عرف ابوحمزہ 2013 میں مطلوب افراد کی ریڈ بک کا 26واں مطلوب دہشت گرد تھا، پولیس


ویب ڈیسک December 14, 2013
عدنان عرف ابو حمزہ دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا، مظہر مشوانی فوٹو: فائل

سی آئی ڈی پولیس نے کیماڑی سے القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی آئی ڈی پولیس کے انویسٹی گیشن انچارج مظہر مشوانی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیماڑی میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد عدنان عرف ابوحمزہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے قبضے سے دستی بم اور کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

مظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ عدنان عرف ابو حمزہ القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ منسلک اور دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا، جس کی وجہ سے سندھ حکومت کی جانب سے رواں برس مطلوب افراد کی فہرست میں بھی اس کا نام شامل ہے اور قانون کو مطلوب ترین افراد میں 26ویں نمبر پر تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم سے خفیہ مقام پر تفتیش کی جارہی ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں کا بھی پتہ لگایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔