کراچی میں بارش کی تباہ کاریاں کئی علاقوں کے مکین نقل مکانی پر مجبور

متعددعلاقوں میں بیس بیس گھنٹے سے بجلی بند، برساتی پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث کھانے پینے کی اشیا بھی دستیاب نہیں


Staff Reporter August 22, 2020
متاثرہ علاقوں کی لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی رات بھر بجلی کے بغیر پانی میں محصور رہی۔ (تصویر: آنلائن)

جمعے کو ہونے والی تیز بارشوں کے باعث پھیلنے والی تباہی کے باعث مختلف علاقوں کے مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جب کہ ہفتے کو بھی شہر میں برسات کا سلسلہ جاری رہا۔

سرجانی ٹاؤں، یوسف گوٹھ رحیم گوٹھ، سیکٹر 4Bاور دیگر متاثرہ علاقوں کے مکین اپنے رشتہ داروں کے گھروں پر منتقل ہونے لگے۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے پانی میں ڈوبے گھروں کے مکین اپنی چھت ہونے کے باوجود بے گھر ہوکر رہ گئے ہیں۔

karachi-rain-4

متاثرہ علاقوں کی لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی رات بھر بجلی کے بغیر پانی میں محصور رہی۔ دن چڑھنے اور بارش تھمنے کے باوجود بلدیاتی اداروں اور سندھ حکومت نے نکاسی کا کوئی انتظام نہ کیاتو متاثرہ مکینوں کی امیدیں بھی سیلابی پانی میں بہہ گئیں اور انہوں نے پانی میں ڈوبے ہوئے اپنے گھروں سے پناہ کی تلاش میں نکلنا شروع کردیا۔

Karachi-Rain-relocation

یوسف گوٹھ اور رحیم گوٹھ کے متاثرین کے چھوٹے چھوٹے قافلے بچوں خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے ہمراہ علاقے سے نکلتے دکھائی دیے۔ متاثرہ افراد اپنا بچھا کچھا سامان اور ضروری اشیاء اور بچوں کو گودوں میں اٹھائے اپنے گھروں اور سازو سامان کو سیلابی پانی میں ڈوبا چھوڑ کر جانے پر مجبور ہوگئے۔

Karachi-rain-2

متاثرین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت یا منتخب نمائندوں نے بے یارو مددگار چھوڑ دیا، جمع پونجی لگاکر جو گھر بنائے تھے وہ مشکل میں سائبان فراہم نہ کرسکے، کہ گھر کا تمام سازوسامان بارش کے پانی میں ڈوب گیا اور آئندہ چند روز تک نکاسی کی کوئی امید نہیں بجلی بھی بند ہے اس لیے رشتہ داروں کے گھروں میں منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔

karachi-rain-3

یوسف گوٹھ اور رحیم گوٹھ میں بجلی کی فراہمی بھی جمعے کی صبح سے منقطع ہے پانی کے زیر زمین ٹینکوں میں بارش اور سیوریج کا آلودہ پانی جمع ہوگیا ہے۔

Karachi-5

یوسف گوٹھ کے مکینوں نے بتایا کہ انہوں نے رات چھت پر گزاری اوربچے بیس بیس گھنٹے سے بھوکے ہیں۔ کپڑے اور گھر کا تمام سامان راشن بھی پانی کی نذر ہوگیا۔ بازاروں میں بھی ہر طرف پانی ہی پانی ہے دکانوں میں پانی جمع ہونے سے دکانداروں کو بھی بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

پاک فوج اور رینجرز کی امدادی کارروائیاں

آئی ایس پی آر اور سندھ رینجرز کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جمعے کو طوفانی بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لئے سندھ رینجرز اور پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور سیلابی پانی میں گھرے شہریوں کو نکالنے سمیت دیگر امدادی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔

karachi-flood

سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام فور ی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لا ئن 1101، قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔ رینجرز کے جوان ان کی مددکے لیے فوری طور پر پہنچے گے۔

karachi-flood-2

ترجمان کا کہنا ہے کہ جو لوگ گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہے وہ فوری مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لا ئن پر رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |