81 سالہ خاتون مردہ خانے میں جی اُٹھیں

خاتون کی آنتوں کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد وہ ہوش میں نہیں آئی اور ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیدیا


ویب ڈیسک August 22, 2020
خاتون کو آنتوں کی سرجری کے بعد ہوش میں نہ آنے پر مردہ قرار دیدیا گیا تھا، فوٹو : فائل

روس میں آپریشن کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دی گئی خاتون میت خانے میں جی اُٹھیں جس سے مردہ خانے میں موجود عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر روسک میں 81 سالہ خاتون کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے آنتوں کا آپریشن کیا گیا تاہم آپریشن کے بعد خاتون ہوش میں نہ آسکی تھیں۔ ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد خاتون کو مردہ قرار دیدیا۔

خاتون کو اہل خانہ نے اسپتال سے مردہ خانے منتقل کردیا جہاں دو گھنٹے بعد اچانک خاتون نے آنکھیں کھول دیں اور مردہ خانے کے عملے سے مدد طلب کی۔ عملہ خوف کا شکار ہو کر بھاگ کھڑا ہوا اور اہل خانہ کو اطلاع دی۔

خاتون کی بھانجی تاتیانہ کولیکو نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے، بھانجی کے مطابق ان کی خالہ کو آپریشن کے حوالے سے کچھ بھی یاد نہیں ہے تاہم انہوں نے اپنی بھانجی کو پہچان لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں