وسیم اکرم کے تندوتیزتبصروں پر ٹیم مینجمنٹ کی بورڈ سے شکایتیں

بورڈ حکام نے سابق کپتان سے بات کرنے کا دلاسہ دیا ہے، ذرائع


یوسف انجم August 22, 2020
اس وقت وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے واحد رکن ہیں جو کھل کر اظہار کرتےہیں(فوٹو، انٹرنیٹ)

سابق کپتان وسیم اکرم کی بطور کمنٹیٹر کھلاڑیوں پر تنقید سے ٹیم مینجمنٹ نالاں ہے کیوں کہ وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے اہم رکن ہیں اور وہ ٹیسٹ میچز کے دوران کپتان اظہر علی اور ٹیم ممبران کی غلطیوں پر سخت بات بھی کرجاتے ہیں۔

ذرایع کے مطابق ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے دبے الفاظ میں بورڈ حکام سے گلہ کیا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے ممبر ہونے کے ناتے سابق کپتان کونرمی سے بات کرنا چاہیے۔

اس وقت وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے واحد رکن ہیں جو اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔دوسرے ممبران نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔بورڈ حکام نے ٹیم انتظامیہ کو دلاسہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر وسیم اکرم سے بات کریں گے۔اسی کرکٹ کمیٹی نے سیریز کے خاتمے پر اپنی رپورٹ بھی بورڈ سربراہ کو دینی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |