پہلے ہی کہا تھا نواز شریف بیمار نہیں ترس نہ کھایا جائے فواد چوہدری

شہباز شریف اور بلاول مل کر جلسہ کریں تو ایک میرج ہال میں بھی بندے اکٹھے نہیں کرسکتے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک August 22, 2020
پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی تحریک بس پیسے حلال کرنے کا ذریعہ ہے، فواد چوہدری۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں پہلے ہی کہہ رہا تھا کہ نواز شریف بیمار نہیں ان پر ترس نہ کھائیں۔

میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت کو لے کر اب ان کے اہل خانہ کو بھی شک نہیں رہا، نواز شریف لندن میں پھر رہے ہیں کافی پیتے نظر آتے ہیں، نواز شریف کوئی بیمار نہیں، ان پر ترس نہ کھائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چاہے مریم نواز ہو یا نواز شریف، ان کا درد ایک ہی ہے، ان کا درد ہے کہ ان کے خلاف کیسز بند ہوں، فضل الرحمان، عطا الرحمان ان سب پر نیب کے کیسز ہیں جب کہ لندن کی حکومت نے پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد الطاف حسین کو پناہ دی ہوئی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ کیا نواز شریف کی صحت جاتے ہوئے بھی خراب تھی؟ کل وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو اس پر کام کرنے کے لیے کہا ہے، ان کی صحت سے متعلق مسئلہ ان لیبارٹریز کا ہے، جنہوں نے نواز شریف کے ٹیسٹ کیے، ٹیسٹ کرتے ہوئے کون کون ملوث تھا؟ تحقیقات ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف (فٹیف) کی گرے لسٹ میں گیا، جب ہم فٹیف کی لسٹ سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ لوگ خلل ڈالتے ہیں، شہباز شریف اور بلاول مل کر جلسہ کریں تو ایک میرج ہال میں بھی بندے اکٹھے نہیں کرسکتے، ان کی تحریک بس پیسے حلال کرنے کا ذریعہ ہے، سندھ بہت زیادہ پیسہ گھوٹکی کے نام پر لیتا ہے، مراد علی شاہ قائم علی شاہ نے 14 ٹریلین خرچ کیا ہے، وسائل کی تقسیم انصاف کے ساتھ ہوگی تب ہی انصاف ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |