چین نے سی پیک پر تیزی سے کام کیلئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے عاصم باجوہ

سی پیک اتھارٹی میں چینی سفیر کی ملاقات کے موقعے پر منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا عزم کیا گیا، ٹوئٹ


ویب ڈیسک August 22, 2020
چینی سفیر نے سی پیک اتھارٹی کا دورہ کیا۔(تصویر: ٹوئٹر)

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چین نے سی پیک پر تیزی سے کام کے تسلسل پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چینی سفیر یاؤجِنگ کی سی پیک اتھارٹی آمد سے متعلق کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں عاصم باجوہ نے کہا کہ انہوں ںے چینی حکومت کی جانب سے سی پیک پر تیزی سے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔



انہوں ںے کہا کہ ملاقات میں سی پیک منصوبے کے ثمرات دونوں ممالک کے عوام تک پہنچانے کے لیے اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |