آٹھ بار طبی رپورٹس ہائیکورٹ اور پنجاب حکومت میں جمع کرائیں معالج نواز شریف

پہلی رپورٹ گزشتہ سال 4 دسمبر اور آخری رپورٹ 26 جون 2020ء کو جمع کرائی، ڈاکٹر عدنان


ویب ڈیسک August 22, 2020
تمام میڈیکل رپورٹس تصدیق شدہ تھیں، ڈاکٹرعدنان: فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج نے حکومت کو جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹس کی تاریخیں جاری کردیں جس کے مطابق انہوں نے 8 بار طبی رپورٹس لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب حکومت کو فراہم کیں۔

اس حوالے سے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے حکومت کو جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹس کی تاریخیں ٹویٹر پر جاری کی ہیں۔



ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب حکومت کو اب تک 8 تصدیق شدہ رپورٹس جمع کرائی گئیں، پہلی رپورٹ گزشتہ سال 4 دسمبر اور آخری رپورٹ 26 جون 2020ء کو جمع کرائیں، تمام میڈیکل رپورٹس تصدیق شدہ تھیں۔

یہ پڑھیں: نوازشریف کو مجرموں کی حوالگی کے تحت واپس لایا جائے گا

واضح رہے کہ معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ نواز شریف لندن کی سڑکوں پر مزے سے گھوم پھر رہے ہیں اور لطف اندوز ہورہے ہیں، تصاویر میں ان کی بہت اچھی صحت نظر آرہی ہے، وہ باقی سزا ہنستے کھیلتے کاٹ سکتے ہیں، انہیں واپس لانے کے لیے تمام قانونی طریقہ کار اختیار کیے جائیں گے، ان کے ضمانتی شہباز شریف سے بھی پوچھ گچھ ہوگی اور دیکھا جائے گا کہ ان کے خلاف کیا قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں