کالعدم تنظیموں پر نئی پابندیاں نہیں لگائیں پاکستان نے بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

18اگست کے نوٹیفکیشنزمیں درج افرادیا تنظیموں پر پہلے ہی پابندیاں ہیں،دفتر خارجہ


خالد محمود August 23, 2020
پابندیاں لگناکالعدم تنظیموں کی موجودگی تسلیم کرنا نہیں،دفتر خارجہ (فوٹو : فائل)

پاکستان نے کالعدم تنظیموں طالبان، داعش یا انفرادی طور پر نئی پابندیاں نہیں لگائیں جب کہ نئی پابندیوں کے حوالے سے بھارتی دعووں کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارتِ خارجہ نے 18 اگست کو اقوام متحدہ کی پابندیوں کے تحت طالبان القاعدہ اور داعش سے متعلق دو جامع نوٹیفکیشن جاری کئے،جن میں اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل پابندیوں کے حوالے سے نامزد افراد اور تنظیموں کے نام درج ہیں، جامع ایس آر اوز وقتاً فوقتاً معمول کے مطابق جاری کئے جاتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ماضی میں بھی ایسے ایس آر اوز جاری کئے جاتے رہے ہیں،گذشتہ ایس آر او 2019 میں جاری کیا گیا تھا،پاکستان ان ایس آر اوز کے تحت نئی پابندیاں نہیں لگا رہا،بھارتی میڈیا کی طرف سے ان فہرستوں میں درج ناموں کے حوالے سے دعویٰ کیا جانا کہ پاکستان ان کی موجودگی تسلیم کرتا ہے، بے بنیاد پراپیگنڈا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایس آر اوز میں درج افراد یا تنظیمیں پہلے سے ہی پابندیوں کی زد میں ہیں، یہ پابندیاں نئی نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں