ہائیڈرو پاور سیکٹر پر پہلی عالمی ورچوئل کانفرنس منگل کو ہو گی
کانفرنس میں بجلی کی پیداوار کا انحصار ہائیڈرو پاور سیکٹر پر کرنے پر زور دیا جائے گا
پاکستان میں اس وقت ہائیڈرو پاور سیکٹر سے 9000میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے تاہم ہائیڈرو پاور سیکٹر کی اہمیت اور ضرورت پر پاکستان ہائیڈرو پاور سیکٹر پر پہلی عالمی ورچوئل کانفرنس کا انعقاد 25اگست کو ہوگا۔
ہائیڈرو پاور سیکٹر پر پہلی عالمی ورچوئل کانفرنس کا انعقاد انرجی اپ ڈیٹ پرائیویٹ پاور انفرااسرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) وزارت توانائی پاور ڈویژن اور پختونخوا انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) کے اشتراک سے کررہا ہے۔کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی کا خصوصی تعاون حاصل ہے۔
کانفرنس کمیٹی کے چیئرمین محمد نعیم قریشی نے کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد پاکستان میں ہائیڈرو پاور سیکٹر سے حاصل کردہ بجلی اور مستقبل میں ملک کی بجلی کی پیداوار کا انحصار ہائیڈرو پاور سیکٹرپر کرنے کیلیے زور دینے کیلیے کیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کو سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے تاکہ سرمایہ کار پانی سے بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں۔انھوں نے کہا کہ اس موقع پر ایم ڈی پی پی آئی بی شاہجاں مرزا خصوصی خطاب کریں گے جبکہ دیگر مقررین میں وزیر اعلی کے پی کے مشیر توانائی حمایت اﷲ خان، وزیر توانائی گلگت بلستان محمد علی خان، سی ای او پیڈو انجینئر ندیم خان، ایم ڈی نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود و دیگر شامل ہوں گے۔