بی آر ٹی پشاور محض 9 روز میں 2 لاکھ 40 ہزار زو کارڈ فروخت

پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ایک لاکھ کارڈ مفت دیے گئے


عمر فاروق August 23, 2020
روزانہ 20 ہزار کی رجسٹریشن، 500 گنا زیادہ رش رہا، فیاض خان۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) پشاور پر سفر کیلیے مسافروں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔

رواں ماہ 13اگست کو منصوبے کے افتتاح اور زو بسوں کے رواں دواں ہونے سے بی آرٹی اسٹیشنزپر لوگوں کاخاصا ہجوم رہا ہے۔حکومت کی جانب سے پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پرمفت 1 لاکھ زو کارڈز کی سہولت سے بھی لوگوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق لوگوں نے محض پانچ دنوں کے اندر ہی مفت زو کارڈز حاصل کئے۔

ٹرانز پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیاض خان نے ایکسپریس ٹریبون سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خوفزدہ تھے کہ روزانہ 20 ہزا رلوگوں کی رجسٹریشن اور ہر اسٹیشن پر مسافروں کے رش کے باعث سسٹم بیٹھ جائے گا۔تاہم سسٹم بغیر کوئی مسئلہ پیدا کئے روانی کے ساتھ چلتا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آرٹی پر سفر کے لئے صوبائی دارالحکومت کے گردونواح کے دیہاتوں کے لوگوں نے بھی یہاں کا رخ کیا۔سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج گواہ ہے کہ بی آرٹی اسٹیشنز پر 500 گنا زیادہ رش رہا۔

واضح رہے کہ بی آرٹی کے افتتاح کے بعد پہلے 9 روز میں 15ہزارسے 20 ہزار روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ 40 ہزارزوکارڈ فروخت کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حیات آباد لنک وٹ 15روز میں فنکشنل کر دیا جائے گا۔ جبکہ کوہاٹ اور چارشدہ روڈز 45 سے50 روز میںبی آرٹی کے ساتھ جوڑ اور فنکشنل کر دیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں