بین الاقوامی مسافروں کیلیے سماجی فاصلے کی شرط ختم

پی آئی اے، گلگت جانیوالی 2 پروازیں خراب موسم کے باعث اسلام آباد واپس پہنچ گئیں


APP/Numainda Express August 23, 2020
لاہور ایئر پورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی۔ فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کیلیے سماجی فاصلے کی شرط ختم کر دی اور بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں۔

سی اے اے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیاجس کا اطلاق مسافروں کے علاوہ چارٹرڈ پرائیوٹ ایئر کرافٹ پر بھی ہوگا، نئی سفری ایڈوائزر ی کی میعاد 21 اگست سے 31 اکتوبر تک ہو گی۔


دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگوآفس سے مشتبہ پارسل سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔


منشیات کی مقدار868گرام ہے جو لیڈیز پرسوں میں چھپائی گئی تھی، پارسل راولپنڈی کے رہائشی وقار یونس کی جانب سے لندن میں محمود بٹ کے لیے بک کیا گیا تھا،اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات قبضہ میں لے کر تفتیش کر دی ہے اور کہاہے کہ پارسل بک کرانے والے کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


ادھر ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد سے گلگت جانے والی 2 پروازیں گلگت میں شدید ہواؤںاورخراب موسم کی وجہ سے واپس اسلام آباد پہنچ گئیں ۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں