سیلفی بنانے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی

19 سالہ سہیل دوستوں کے ہمراہ جمڑاؤ کینال گیا ، توازن برقرار نہ رکھ سکا

19 سالہ سہیل دوستوں کے ہمراہ جمڑاؤ کینال گیا ، توازن برقرار نہ رکھ سکا۔ فوٹو : فائل

سیلفی بنانے وال نوجوان پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا جب کہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔


میرپورخاص کے علاقے جی ایم ٹاؤن کا رہائشی 19 سالہ سہیل ولد عامر مسیح گزشتہ روز بارش کے دوران دوستوں کے ہمراہ حیدرآباد روڈ پر جمڑاؤ کینال گیا تھا جہاں نہر کے کنارے بیٹھ کر سیلفی بنا رہا تھا تاہم اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نہر میں جاگرا جس کی لاش کئی گھنٹوں بعد غوطہ خوروں نے نکالی۔ بعدازاں لاش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

 
Load Next Story