ایون فیلڈ ریفرنس نوازشریف اور مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی خصوصی بنچ اپیلوں پر یکم ستمبر کو سماعت کرے گا


ویب ڈیسک August 23, 2020
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی خصوصی بنچ اپیلوں پر یکم ستمبر کو سماعت کرے گا۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیں، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی خصوصی بنچ اپیلوں پر یکم ستمبر کو سماعت کرے گا جب کہ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیل پہلے ہی یکم ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سزا معطلی کے بعد ضمانت پر ہیں جب کہ اپیلوں پر آخری سماعت 19 ستمبر 2018 کو ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال قید، مریم نواز کو 7 سال قید اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید و جرمانہ کی سزائیں سنائی تھیں تاہم ہائی کورٹ نے 19 ستمبر 2018 کو سزا معطل کرکے رہائی کا حکم دیا تھا جس کو برقرار رکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے 13 جنوری 2019 کو نیب اپیل خارج کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں