زمبابوے کے دورہ پاکستان میں میچز کی تعداد بڑھائے جانے کا امکان

پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے کے بعد ٹور کا امکان روشن ہوگیا ہے

پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے کے بعد ٹور کا امکان روشن ہوگیا ہے

زمبابوے کے دورہ پاکستان میں میچز کی تعداد بڑھائے جانے کا امکان ہے، شیڈول کے حوالے سے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے۔

زمبابوین ٹیم کو نومبر میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال بہتر ہونے کے بعد ٹور کا امکان روشن ہوگیا ہے۔


ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم اپنے دورہ کے دوران شیڈول سے زیادہ میچز کھیلنے کی خواہاں ہے، پی سی بی کے لیے بھی یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہوگا، زیر غور لائے جانے والے مجوزہ پلان کے مطابق زمبابوین ٹیم 10 سے 15 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں ڈیرے ڈالنے کے بعد قرنطینہ کی مدت پوری کرے گی۔

سیریز کا آغاز نومبر میں ہوگا، ایک پی سی بی عہدیدار کے مطابق شیڈول کے حوالے سے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے،ون ڈے میچز پہلے ہوں گے یا ٹی ٹوئنٹی، تعداد کتنی ہوگی، یہ فیصلے اگلے چند روز میں کرلیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ ہوں گے، اضافی میچز کے اسٹیٹس پر بھی غور کرنا ہوگا۔
Load Next Story