ترکی میں سیلاب سے 5 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ

محکمہ موسمیات نے تین اہم صوبوں میں موسلا دھار بارشوں اور طوفان کی پیشن گوئی کی ہے


ویب ڈیسک August 23, 2020
ترکی میں مزید دو روز تک موسلا دھار بارشوں اور طوفان کی پیشن گوئی کی گئی ہے، فوٹو : ٹویٹر

BAGHDAD: ترکی میں مسلسل بارشوں سے بحر اسود میں طغیانی آگئی جب کہ سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے 5 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں بحر اسود کی ساحلی پٹی پر سیلابی ریلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہوگئے جب کہ 127 افراد کو سیلابی ریلے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

سیلابی ریلے کی وجہ سے ترکی کے شہر دیریلی کے 118 گاؤں کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہوگیا۔ سیلابی ریلے میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہیں۔ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔

ترکی کے محکمہ موسمیات نے ملک کے تین صوبوں میں موسلا دھار بارشوں اور طوفان کی پیشن گوئی کی ہے جس کے بعد شہری حکومت نے لوگوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |