
اظہر علی نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 151 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ قبل ازیں محمد یوسف نے 120، یونس خان نے 126، جاوید میانداد نے 133 اور انضمام الحق نے 135 اننگز میں 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبورکیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 6 ہزار رنز مکمل ہونے پر اظہر علی کو مبارک باد پیش کی ہے۔
Fifth Pakistan batsman to score 6000 Test runs, congratulations @AzharAli_! #ENGvPAK pic.twitter.com/HrV2nWXYQK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 23, 2020
اظہر علی 6 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر بنے، وہ اب تک 80 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اظہر علی کی 16 سینچریز اور 31 ففٹیز ہیں جبکہ ان کی اوسط 41.95 ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔