افغانستان میں گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگئی 3 خواتین سمیت 7 شہری ہلاک
پکتیہ صوبے کے گورنر حلیم فدائی لوگر صوبے میں قاتلانہ حملے سے بال بال بچ گئے
افغانستان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے گاڑی ٹکرانے سے تین خواتین سمیت 7 شہری ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ غزنی کے ضلع جغاتو میں گاڑی سڑک کنارے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث تین خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے باوجود مسلسل وہاں پرتشدد واقعات جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں 2020 کے ابتدائی چھ ماہ میں 1282 افراد پُر تشدد واقعات میں لقمۂ اجل بن چکے ہیں جب ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ان حملوں میں نشانہ بننے والوں میں 40 فی صد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
دوسری جانب پکتیہ صوبے کے گورنر حلیم فدائی لوگر صوبے میں قاتلانہ حملے سے بال بال بچے ہیں۔