کورونا پھیلنے پا ناران کاغان شوگران کے 28 ہوٹل ریستوران سیل

ہوٹلوں کے47 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے، سیاحتی مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، لاہور کے12مقامات بند


لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون،پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر 95 کیسز پازیٹو نکلے ۔ فوٹو : فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران، کاغان اور شوگران میں 28ہوٹلز اور ریستورانوں کے47 سٹاف ممبران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر28 ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیل کر دیے گئے ہیں۔

کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق بالاکوٹ سب ڈویژن کے علاقے بالاکوٹ، گڑھی حبیب اللہ ، مہانڈری، شوگران، کاغان اور ناران میں800سے زائد سیمپلز لئے گئے ہیں جن میں سے 47 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ ناران، کاغان اور شوگراں سمیت مختلف مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ باڑہ کے دو مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

سوات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ ادھر پنجاب کے3 شہروں لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ لاہور کے12، راولپنڈی کے3 اورگوجرانوالہ کے2 مقامات پر14دن کیلئے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے 12 مقامات سے28کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ، یہاں19ہزار538افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔

راولپنڈی کے چار مقامات سے7کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وہاں947 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔ راولپنڈی میں باغ سرداراں، چوہڑ ہڑپال، آر ڈی اے کالونی اور روات کے قریب نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی کل چار گلیوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ کے2مقامات پر 53 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔ ان علاقوں میں پولیس کی نفری کو تعینات کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں داخلے اور باہر جانے پر پابندی ہوگی تاہم اشیائے خورونوش، ادویات، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |