شہری ڈنگی سے بچاؤکیلیے خاص پودے لگائیں محکمہ جنگلات

پودینہ ،نیازبو، تلسی، روزمیر ی اور لیمن گراس کی خوشبوسے مچھربھاگ جاتا ہے، ماہرین

 نرسریوں میں سستی قیمت پرہزاروں ڈنگی کلرزپودے موجود ،ترجمان ،تجربہ مفیدرہا ،شہری  فوٹو:فائل

محکمہ جنگلات پنجاب نے شہریوں کو ڈینگی مچھرسے بچا ؤکیلیے خاص قسم کے پودے گھروں میں لگانے کا مشورہ دیا ہے۔


نیازبو، تلسی، روزمیر ی اور لیمن گراس ایسے پودے ہیں جن کی خوشبوسے مچھردوربھاگ جاتا ہے، حکام کے مطابق شہری یہ پودے محکمہ جنگلات کی نرسریوں سے حاصل کرسکتے ہیں پودے ماحول کو خوبصورت بناکرفضائی آلودگی کا خاتمہ ہی نہیں کرتے بلکہ ان کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اب کچھ خاص پودوں کی مدد سے ڈینگی مچھرپربھی قابوپایا جاسکے گا ۔ ماہرین کے مطابق ایک درجن کے قریب ایسے پودے اوردرخت ہیں جن کی خوشبو کی وجہ سے ڈینگی مچھرکوختم یا پھرسے بھگایا جاسکتا ہے جاسکتاہے۔

پودینہ،گل مینا،میری گولڈ،روزمیری،لونگ ،نیازبو،تلسی ،لیمن گراس اورنیم ایسے پودے ہیں جنہیں ڈینگی کلرزکا نام دیا گیا ہے ۔محکمہ جنگلات پنجاب کے ترجمان ملک سلیم نے بتایا کہ ہمارے پاس نرسریوں میں ڈینگی مچھرکوختم کرنے اورانہیں دوربھگانے والے پودے ہزاروں کی تعدادمیں سستے موجودہیں۔ انہوں نے کہا اس سال یہ پودے مفت توتقسیم نہیں کئے جارہے ،ایک گارڈن کے رہائشی رانا طاہرتصدق نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گھرمیںیہ تجربہ کیاہے ۔ماہرین جنگلات کا کہنا ہے کہ مختلف اقسام کے درختوں، پودوں اور بوٹیوں کی مہک ، ان سے نکلنے والاسیال اتناموثرہوتا ہے جس کی وجہ سے مچھرسمیت کئی قسام کے کیڑے اس مقام سے دوررہتے ہیں۔
Load Next Story