ناقص کارکردگی پر دل روتا ہے مگر آنسو نہیں بہاتے محمد رضوان

کسی ایک اننگز کو لیکر بیٹھ جائیں تو اگلے میچ میں کیسے پرفارم کریں گے، وکٹ کیپر بیٹسمین


Abbas Raza August 24, 2020
کسی ایک اننگز کو لیکر بیٹھ جائیں تو اگلے میچ میں کیسے پرفارم کریں گے، وکٹ کیپر بیٹسمین

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ناقص کارکردگی پر دل روتا ہے مگر آنسو نہیں بہاتے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ساِوتھمپٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد ویڈیو لنک پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین سے سوال کیا گیا کہ ناقص کارکردگی پر بھی کھلاڑی افسردہ کیوں نہیں نظر آتے، جواب میں انہوں نے کہا کہ آنسووں کی ویڈیو ریکارڈ کرکے بھیج سکتے ہیں کہ آپ کو ہماری صورتحال نظر آئے لیکن ہم ایسا نہیں کرسکتے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کی طرح ہمیں بھی بہت زیادہ دکھ ہوتا اور دل روتا ہے لیکن تگڑا رہنا پڑتا ہے، کسی ایک اننگز کو لیکر بیٹھ جائیں تو اگلے میچ میں کیسے پرفارم کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |