پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے ضلع کیماڑی بنانے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

میری پٹیشن کو وزیراعظم عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے، عامر لیاقت حسین


ویب ڈیسک August 24, 2020
میری پٹیشن کو وزیراعظم عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے، عامر لیاقت حسین۔ فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ضلع کیماڑی بنانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔

رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف عامر لیاقت حسین نے ضلع کیماڑی بنانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔ اس موقع پر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میری پٹیشن کو وزیراعظم عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے، بڑی منصوبہ بندی سے حکومت سندھ کام کر رہی ہے، فضل الرحمان کے بھائی کو تعینات کرنا بھی منصوبہ بندی کا حصہ تھا جب کہ بلدیاتی حکومت ابھی قائم ہے اس سے مشورہ بھی نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں