غیرقانونی الاٹمنٹ کیس سیکریٹری بلدیات سندھ روشن شیخ گرفتار

غیرقانونی اراضی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے سابق ایڈمنسٹریٹر لالا فضل الرحمان کو بھی گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک August 24, 2020
غیرقانونی اراضی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے سابق ایڈمنسٹریٹر لالا فضل الرحمان کو بھی گرفتار کرلیا۔ فوٹو : فائل

سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے سیکریٹری بلدیات سندھ روشن شیخ کو گرفتار کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سیکریٹری بلدیات سندھ روشن شیخ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کو تقویت ملتی ہے، ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا لہذا روشن علی شیخ اور دیگر کو گرفتار کیا جائے۔

عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد روشن شیخ کے وکیل نے عدالت میں درخواست جمع کرائی جس میں استدعا کی گئی کہ گرفتاری 7 دن کے لیے موخر کی جائے تاہم عدالت نے درخواست ایک بار پھر مسترد کردی۔

سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کئی گھنٹے کمرہ عدالت میں بیٹھے رہے تاہم کورٹ روم سے باہر نکلتے ہی نیب کی ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ غیرقانونی اراضی الاٹمنٹ کیس میں نیب نے سابق ایڈمنسٹریٹر لالا فضل الرحمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں