خیبر پختون خوا میں پاک چین دوستی شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا

مہم کے تحت صوبے بھر میں 20 ہزار درخت لگائے جائیں گے، کامران بنگش


Staff Reporter August 24, 2020
کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں میں چینی سفیر نے مہم کا آغاز کیا۔ (فوٹو، ایکسپریس)

خیبر پختون خوا میں پاک چین دوستی شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 20 ہزار درخت لگائے جائیں گے.

مشیر اطلاعات کامران بنگش اور چینی سفیر یاوجینگ نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں دو پودے لگا کر پاک چین دوستی شہرکاری مہم کا آغاز کیا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی کے کامران بنگش نے کہا کہ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں 20 ہزار درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی کو فروغ دینا ہے۔ چین کے ساتھ دوستی کرنے کے لیے ہم نے ہر قدم اٹھایا۔ ہم نے یہ بات زہ نشین کرلی ہے کہ پاک چین دوستی ہمیشہ رہے گی۔ ہم چین کے تجربات سے خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے فائدہ اٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں