ملا عبدالغنی کی قیادت میں افغان طالبان کے 7 رکنی وفد کی پاکستان آمد

چین کے نمائندہ برائے افغانستان سے بھی پاکستان آنے کی درخواست کی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک August 24, 2020
وفد افغان ٹاک سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کرے گا، فوٹو : فائل

ملا عبد الغنی کی قیادت میں افغان طالبان کا 7 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا اور کل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان میں قیام امن کے عمل میں تازہ پیشرفت میں افغان طالبان کا سات رکنی وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا جہاں وہ وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کریں گے اور امریکا و طالبان امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کل افغان طالبان سے دفتر خارجہ میں نشست ہو گی۔ افغانستان میں قیام امن کے لیے چین نے بھی سارے عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے اس لیے چین سے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کو بھی پاکستان آنے کی درخواست کی ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ نے بھارت کا نام لیے بغیر کہا کہ مشرق میں ہمارا پڑوسی کبھی نہیں چاہتا کہ افغانستان کے حالات درست ہوں اور عوام سکھ کا سانس لیں۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں