عدم استحکام پھیلانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے سربراہ پاک فوج

آپریشن ردالفساد میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے خلاف ہونے والے عزائم کو روکنے کیلئے چوکنا رہنا ہوگا، آرمی چیف


ویب ڈیسک August 24, 2020
قبائلی عوام نے انسداد دہشت گردی کے لیے قربانیاں دیںِ، خطے میں بڑی حد تک امن قائم ہوچکا ہے، آرمی چیف۔ فوٹو : فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے خلاف عزائم کے خلاف چوکنا رہنا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے کا دورہ کیا، آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر فینسنگ کا جائزہ لیا اور پاک افغان سرحد پر داوا توئی سیکٹر میں فرائض سرانجام دینےوالےجوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے میران شاہ کا دورہ بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج کو پاک افغان سرحد پر آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاک افغان بارڈر پر آپریشن کے دوران 90 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا گیا، بارڈر پر حالیہ کاروائیوں سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کیے گئے ہیں۔ آرمی چیف نے بارڈر پر تعینات جوانوں کے حوصلہ اور جرات کی تعریف کی۔

قبائلی عام کا دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تعاون کا خیرمقدم کرتےہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام نے انسداد دہشت گردی کے لیے بہت قربانیاں دیںِ، خطے میں بڑی حد تک امن قائم ہوچکا ہے، ہم دیرپا امن کے لیے پرعزم ہیں۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ پاکستان بارڈر کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، آپریشن ردالفساد میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے خلاف عزائم کے خلاف چوکنا رہنا ہوگا، عدم استحکام پھیلانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

 

۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں