کراچی میں گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں درمیانی بارش
سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 66 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، محکمہ موسمیات
مون سون کے پانچویں اسپیل کے چوتھے روز شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں تیزاور کہیں درمیانی بارشیں ہوئیں۔
شہر قائد میں شام کو گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیزبارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، بارش سے قبل شہر کے بیشترعلاقوں میں کالی گھٹائیں چھا گئیں اور گھپ اندھیرا ہوگیا اور آندھی چل پڑی، بارش سے قبل 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جب کہ حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر صرف 300میٹرز رہ گئی۔
شہر کے مضافاتی علاقوں گلشن حدید، ملیر اور کاٹھور سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ شہر کے دیگرعلاقوں تک پھیل گیا جس کے دوران کلفٹن، ڈیفنس، بلوچ کالونی، بہادرآباد، طارق روڈ، ایم اے جناح روڈ، صدر اوراولڈ سٹی ایریا سمیت دیگرعلاقوں میں بارش ہوئی، پیر کو سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 66 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، لانڈھی میں 32، اولڈ ایئرپورٹ پر 1.1 جب کہ جناح ٹرمینل پر0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نئی ایڈوائزری کے مطابق آج سے بدھ کے دوران کراچی میں گرج چمک، تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے اور شہر میں تیز بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کے خدشات پیدا ہوسکتے ہیں اورمون سون سسٹم کے تحت 100 ملی میٹرتک بارشوں کا امکان موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگراضلاع بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد، شہید بے نظیرآباد، دادو، تھرپاکر، ننگر پارکر، میرپورخاص، اسلام کوٹ، عمرکوٹ، سانگھڑ اورلاڑکانہ میں گرج چمک اورتیزہواؤں کےساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔