سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم جماعت الاحرار کے دو دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے، سی ٹی ڈی حکام


ویب ڈیسک August 24, 2020
دہشت گردوں کے قبضے سے دستی اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی۔ فوٹو: فائل

سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت الاحرار کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے، دہشت گردوں کے قبضے سے دستی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عباداللہ اور رضااللہ شامل ہیں، اور دونوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے ہے، دہشت گردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں