ایف بی آر نے جلد ضائع ہو جانے والی اشیاء کی کلیئرنس تیز کرنے کی ہدایات کردی

چیف کلکٹرز کو تاخیر کے اسباب معلوم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے


Irshad Ansari August 24, 2020
ضائع ہونے والی اشیاء کی درآمدی و برآمدی کنسائنمنٹس کی تیزرفتار کلیئرنس یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، ایف بھی آر(فوٹو، فائل)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے صنعتکاروں و مینوفیکچررز کی سہولت کے لیے جلد ضائع ہو جانے والی اشیاء کی کلیرنس تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تاجروں کی سہولت اور معاونت کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز کی تمام فیلڈ ٹیموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ جلد ضائع ہونے والی اشیاء کی درآمدی و برآمدی کنسائنمنٹس کی تیزرفتار کلیئرنس یقینی بنائیں ۔

چیف کلکٹرز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جلد ضائع ہونے والی اشیاء کی کلیئرنس کی نگرانی کریں اور درآمد و برآمد کنندگان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں۔ مزید برآں، چیف کلکٹرز سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ جلد ضائع ہونے والی اشیاء کی کلیئرنس میں تاخیر کی مختلف وجوہات مثلاً ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن جیسے دیگر اداروں کی جانب سے این او سی کے اجراء سےمتعلق مسائل وغیرہ کی نشاندہی کریں تاکہ تجارتی و صنعتی اداروں کی سہولت و معاونت کے لئے ان اداروں سے رابطہ کیا جا سکے۔

ایف بی آر کی ہر ممکن کوشش ہے کہ تجارت میں ہر طرح کی سہولت پیدا کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ تجارتی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ جلد ضائع ہونے والی اشیاء کی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس سے متعلق کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے چیف کلکٹر سے رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |