جنوبی افریقا کی 139 سالہ قدیم مسجد میں آتشزدگی

۔ آتشزدگی سے مسجد سے ملحقہ تین دیگر عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں

مسجد میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

ABBOTTABAD/MARDAN:
جنوبی افریقا کی 139 سال پرانی مسجد میں آگ بڑھک اٹھی جس کے باعث قریبی مساجد بھی متاثر ہوئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں 139 سال قدیم گرے اسٹریٹ مسجد کی عمارت شعلوں کی لپیٹ میں آگئی ہے۔ اسے جنوبی نصف کّرے کی سب سے بڑی مسجد کہا جاتا ہے۔ آتشزدگی سے مسجد سے ملحقہ تین دیگر عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے کے ترجمان کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹون کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے تاہم آگ لگنے کے اسباب معلوم نہیں ہوسکے ہیں واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔






گرے اسٹریٹ مسجد میں آتشزدگی کے واقعے کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں عمارت میں بھڑکتے ہوئے شعلے دیکھ جاسکتے ہیں۔ صارفین نے تاریخی عمارت کو نقصان پہنچے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story