شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی

ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک August 25, 2020
ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اورجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی جس میں حکومت کے خلاف تحریک پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مطابق اپوزیشن لیڈر کی جے یو آئی (ف) کے سربراہ سے ملاقات طے ہوگئی، شہباز شریف آج صبح مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر 11 بجے ہوگی جس میں حکومت کے خلاف تحریک اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کے خدشات بھی دور کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں