فیصل آباد کی رہائشی خاتون کی لاش کراچی کے ہوٹل سے برآمد

متوفیہ کی شناخت 40 سالہ شبانہ زوجہ ناصر لطیف کے نام سے کی گئی ہے


ویب ڈیسک August 25, 2020
آج صبح خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال لائی گئی فوٹوفائل

صدر پاسپورٹ آفس کے قریب ہوٹل کے کمرے سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے متوفیہ فیصل آباد کی رہائشی تھی جو ایک روز قبل کراچی آئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریڈی کے علاقے صدر پاسپورٹ آفس کے قریب صدام ہوٹل کے کمرہ نمبر204 سے پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک خاتون کی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا تاہم رات میں لیـڈی ایم ایل کی عدم دستیابی کے باعث لاش ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ منتقل کر دی گئی۔

آج صبح لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال لائی گئی ، پریڈی تھانے کے ڈیوٹی آفیسر محمد طفیل نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 40 سالہ شبانہ زوجہ ناصر لطیف کے نام سے کی گئی ، متوفیہ کے شناختی کارڈ کے مطابق وہ فیصل آباد کی رہائشی تھی۔

ہوٹل ریکارڈ کے مطابق شبانہ 23اگست کو فیصل آباد سے ایک اور خاتون کے ساتھ کراچی آئی تھی دوسری خاتون کے پاس شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ہوٹل انتظامیہ نے کمرہ دینے اور وہاں رکنے سے منع کر دیا تھا جس کے بعد وہ خاتون اپنے رشتے داروں کے ہاں اورنگی ٹاؤن چلی گئی تھی۔

ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے اطلاع ملنے پر جب پولیس ہوٹل پہنچی تو کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا ، پولیس کنڈی توڑ کر اندر داخل ہوئی تو خاتون کی پھندا لگی لاش لٹک رہی تھی۔ واقعے کی اطلاع متوفیہ کے شوہر کو فیصل آباد فون کر کے دے دی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ، متوفیہ کے شوہر اور دوسری خاتون کے آنے بعد مزید تحقیقات سے تفتیش کا دائرہ آگے بڑھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |