توشہ خانہ ریفرنس نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے اور مرکزی ریفرنس پر سماعت 9 ستمبر کو ہوگی

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے اور مرکزی ریفرنس پر سماعت 9 ستمبر کو ہوگی۔ فوٹو: فائل

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر کردی گئی۔


احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث چھٹیوں پر ہیں جس کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر کردی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی اب مرکزی کیس کے ساتھ ہوگی جب کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے اور مرکزی ریفرنس پر سماعت 9 ستمبر کو ہوگی۔
Load Next Story