اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ ہونے لگا

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15515 تک جاپہنچی


ویب ڈیسک August 25, 2020
اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 175 اموات ہوچکی ہے فوٹو: فائل

شہر اقتدار میں کورونا کیسز کی تعداد میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے مزید 22 کیسز سامنے آگئے۔ کورونا کے نئے کیسز میں 15 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز بارہ کہو میں سب سے زیادہ 4 کیسز سامنے آئے۔ اس کے علاوہ بلیو ایریا، ایف سیون اور جی تیرہ میں 3،3 کیسز، جی نائن، آئی ٹین اور آئی ایٹ ٹو میں 2،2 جب کہ میڈیا ٹاؤن میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا۔

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15515 تک جاپہنچی ہے۔ ان میں سے 14705 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 175 اموات ہوچکی ہے جبکہ اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد635 ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں