غیر معروف ماڈلز نے لوگوں کو بیوقوف بنانا شروع کر دیا

سپر ماڈلز کے ساتھ تصاویر بنوانے کے بعد فیس بک پرلوگوں سے قیمتی تحائف بٹورنے لگیں


Showbiz Reporter December 15, 2013
شہری ایسی ماڈلز کی شکایت منتظمین تک پہنچائیں تاکہ ان کا اکاؤنٹ بند ہوسکے، نادیہ، نتاشا۔ فوٹو: آئی اے این ایس/فائل

پاکستان فیشن انڈسٹری پر راج کرنیوالی سُپرماڈلز کے ساتھ تصاویر بنوا کر سوشل ویب سائٹ 'فیس بک ' پر بہت سی غیرمعروف ماڈلز نے لوگوں کو بیوقوف بنانا شروع کر دیا۔کوئی موبائل فون پر بیلنس حاصل کرنے میں لگا ہے تو کوئی معروف ماڈلز سے ملاقات کروانے کا جھانسا دیکر قیمتی تحائف بھی حاصل کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈلز نادیہ حسین، ارج منظور، مہرین سید، نتاشاحسین اورفلمی ستاروں کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد ملک بھر میں موجود ہے، جو ان سے ملنے کی خواہش رکھتی ہے، لیکن ان معروف شخصیات کے ساتھ تصاویر بنواکرفیس بک پربہت سے معصوم پرستاروں کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، اسوقت فیس بک پرسینکڑوں ایسی غیرمعروف ماڈلز نے اپنے اکائونٹ بنا رکھے ہیں جن کا فیشن انڈسٹری سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ۔

ماڈلز نادیہ حسین اور نتاشا حسین نے رابطہ پر ''ایکسپریس'' کو بتایاکہ اکثر فیشن شو اور تقاریب میں ہمیں بہت سے پرستار ملتے ہیں جوکہتے ہیں کہ آپکی دوست ماڈل نے ہمیں بہت کچھ بتایا تھا لیکن یہ سب جھوٹ ہوتا ہے، سوشل ویب سائٹ پر یہ سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے اور اس کی وجہ سے بہت سے لوگ مالی نقصان بھی کر چکے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ لوگ ہمیں پسند کرتے ہیں، مگر ہم ان لوگوں سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ ایسی ماڈلز کی شکایت منتظمین تک پہنچائیں تاکہ ان کا اکائونٹ بند ہو سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں