کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت پاکستان کو ہرا کر اعزاز کے دفاع میں سرخرو

فائنل میں بھارتی سورماؤں نے پاکستانی پہلوانوں کو 39-48 سے شکست دی

ورلڈ کبڈی کپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی موجود تھے۔ فوٹو: فائل

ورلڈ کبڈی کپ کے فائنل میں بھارت پاکستان کو ہرا کر اپنے اعزاز کے دفاع میں کامیاب رہا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں دونوں ملکوں کے پہلوانوں نے خوب زور آزمائی کی لیکن پاکستانی پہلوانوں پر بھارتی سورماؤں کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے ورلڈ کبڈی کپ کا فائنل 39 کے مقابلے میں 48 پوائنٹس سے جیت کر اپنے اعزاز کا بھرپور دفاع کیا، جیتنے والی ٹیم کو انعام کے طور پر 2 کروڑ روپے دیئے گئے جبکہ پاکستانی ٹیم کو بطور رنر اپ ایک کروڑ روپے کا انعام دیا گیا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کبڈی کپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی موجود تھے، میچ سے قبل شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کے دوران اگلا کبڈی ورلڈ کپ لاہور میں کرانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہی دونوں ممالک کے درمیان فاصلوں کو ختم کیا جاسکتا ہے اور یہی دونوں ملکوں کے عوام کی دلی خواہش ہے۔
Load Next Story