مقبوضہ کشمیر دھماکے میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک

دھماکے میں سپاہی منیش ہلاک اور صوبیدار تری ناتھ شدید زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک August 25, 2020
دھماکا چیک پوسٹ کے قریب سے گزرنے والی مٹی کے تیل کی پائپ لائن میں ہوا، فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں ہونے والے بم دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں مٹی کے تیل کی پائپ لائن میں دھماکے سے پورا علاقہ لرز اُٹھا۔ دھماکے میں بھارتی فوج کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے نے دونوں اہلکاروں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ دوسرے زخمی کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت منیش کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی اہلکار صوبیدار تری ناتھ ہے۔ دونوں جگو پوسٹ پر تعینات تھے جہاں سے مٹی کے تیل کی پائپ لائن گزر رہی تھی۔

دھماکے کے تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جب کہ متعلقہ تھانے میں مٹی کے تیل کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں