قانونی معاملات میں مداخلت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا چیئرمین نیب

نیب نے ملک سے لوٹے گئے 466 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے ہیں، چیئرمین نیب جاوید اقبال


Staff Reporter August 25, 2020
نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں، چیئرمین جاوید اقبال (فوٹو : فائل)

چیئرمین نیب نے افسران کو کارروائی کے دوران مداخلت اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا جہاں ڈی جی نیب اور دیگر افسران نے انہیں کرپشن سے متعلق اہم مقدمات پر بریفنگ دی اور نیب کارروائیوں کے دوران سیاسی کارکنان کی مداخلت سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔

ڈی جی نیب لاہور نے وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت دیگر کے خلاف شراب لائسنس انکوائری پر تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت بارے میں چیرمین نیب کو آگاہ کیا جبکہ سابق وزیر اعلی شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرینس سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

سینئر صوبائی وزیر علیم خان، صوبائی وزیر سبطین خان، وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق تفتیش کے بارے میں آگاہ کیا گیا جب کہ مریم نواز کے خلاف انکوائری میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق بھی بتایا گیا۔

اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب افسران کو کرپٹ عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، صرف میرٹ پر بدعنوانیوں کے سدباب کے لیے کام کر رہے ہیں اور اب تک لوٹے گئے 466 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع کرا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں