کراچی انڈوں پر پیتل کی تار سے فن پاروں کی تخلیق

ایگ آرٹ بہت محنت طلب کام ہے، دنیا میں اس ہنر کا بانی ہوں: معین الدین


Net News December 15, 2013
ایگ آرٹ بہت محنت طلب کام ہے، دنیا میں اس ہنر کا بانی ہوں: معین الدین۔ فوٹو: فائل

KARACHI: کھانوں میں انڈوں کا استعمال کون نہیں کرتا ہو گا لیکن کراچی میں ایک ایسا آرٹسٹ بھی ہے جو انڈوں کو اچھوتے آرٹ کے لیے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

معین الدین شیخ پیشے کے اعتبار سے بزنس مین اور ہیومن فزیالوجی میں ماسٹرز ہیں لیکن ان کا شوق بہت ہی انوکھا ہے، چالیس برس سے یہ انڈوں پر پیتل کی تار سے ٹانکے لگا کر فن پارے بنا رہے ہیں، ان کے پاس ایگ آرٹ کا وہ پہلا فن پارہ اب بھی موجود ہے جو انھوں نے راج ہنس کے انڈے پر تخلیق کیا، اس منفرد فن کے بارے میں معین الدین کا دعویٰ ہے کہ وہ اس ہنر کے بانی ہیں، ایگ آرٹ میں لاگت نہ ہونے کے برابر ہے لیکن یہ انتہائی محنت طلب کام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں