
اعلامیے کے مطابق اسکولوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔اسکولوں میں ہاتھ دھونے کے لئے صابن کی فراہمی لازمی ہے۔اسکولوں میں ڈس انفکٹنگ مٹیئریل بھی فراہم کیا جائے گا۔
ڈائیریکٹر ایجوکیشن محمد ابراہیم کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کے پیش نظر ایس او پیز کے تحت عارضی طور پر اسکول 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔ تمام عملے کو ایس او پیز کی ٹریننگ دی گئی ہے۔
ان کے مطابق 7 اضلاع کوہاٹ ،ہری پور، بنوں سمیت دیگر اضلاع کے اساتذہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تربیت حاصل کرلی ہے۔ اسکولوں میں سیناٹائزر اور ماسک کا استعمال لازمی بنایا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔