لیاقت آباد سی ون ایریا میں گیس کی فراہمی معطل

سڑکوں اور گھروں میں پانی آچکا، بارش ہوتے ہی بجلی چلی جاتی ہے اور اب گیس کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے، مکین


ویب ڈیسک August 25, 2020
سڑکوں اور گھروں میں پانی آچکا، بارش ہوتے ہی بجلی چلی جاتی ہے اور اب گیس کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے، مکین (فوٹو: فائل)

MILAN: لیاقت آباد سی ون ایریا میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے سبب مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق بارش کے بعد لیاقت آباد کے علاقے سی ون ایریا کی کچھ گلیوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے سبب مکینوں کی اذیت میں اضافہ ہوگیا۔

بارش کا پانی پہلے ہی گلیوں میں جمع ہے جب کہ کے الیکٹرک کی روش کے سبب حسب معمول بارش ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے اور اب گیس کی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے جس کے سبب مکینوں کی اذیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ بارش کا پانی کہیں گیس کی لائنوں میں نہ چلا گیا ہو کیوں کہ کچھ جگہ گیس آرہی ہے اور کچھ جگہ گیس کی فراہمی معطل ہے، سوئی گیس عملے سے مطالبہ ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر مسئلہ حل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں